کون سے کاشتکار ’کسان کارڈ‘ کی رجسٹریشن کیلیے اہل ہیں



لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار بھائیوں کیلئے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، 5 لاکھ کاشتکاروں کو سالانہ 300 ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے۔ ہر کسان کو ایک فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض دئیے جائیں گے جس سے کسان اپنی فصل کیلئے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا- ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔

کسان کارڈ کیلئے زمین کا اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پر موبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے- کاشتکار کے شناختی کارڈ کی نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائیگی اور کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6 ماہ میں واپس کرے گا۔

قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکار اگلی فصل کیلئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کا اہل ہوگا

Comments

Popular posts from this blog

پاک فوج کے زیر انتظام 50 سے زائد کاروبار کی لسٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر کے 50 ہزار گھرانوں میں سولر سسٹم کی تقسیم کی منظوری

سندھ حکومت نے ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لئے مفت بجلی کا اعلان کر دیا